پشاور کے ایم پی ایے ہاسٹل سے قتل کا ملزم اور رُکن صوبائی اسمبلی فرار ہونے میں کامیاب

Faisal-Zaman-PK-42
فیصل زمان پاکستان تحریک انصاف ایم پے اے۔ ٖفوٹو: صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی رُکن اسمبلی ایم پی اے فیصل زمان قتل کیس میں ملوث ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق ہری پور، غازی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فیصل زمان جو کہ قتل کیس میں ملوث ہیں، ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کا تعلق ہری پور، غازی سے تھا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پاس ہوگیا تھا اور اسکے بعد اس پرالزام ہے کہ وہ اپنی ہی پارٹی کے ایک رہنما طاہر اقبال کے قتل کیس میں ملوث ہیں۔
واقعے کے بعد پشاور کے ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دے کر انہیں اس میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فرار ہونے کے وقت جیل کے ملازمین بھی ان کی نگرانی کے لئے مقرر کئے گئے تھے لیکن ان کی ان سب کے بعد بھی ایم پی اے کے ہاسٹل سے نکلنے پر پولیس اور جیل انتظامیہ چکرا گئی۔
ایم پی اے کے فرار کے بعد پولیس اور جیل خانہ جات کے محکموں نے ایک دوسرے پر اس واقعے کی ذمہ داری ڈالی ہے. دوسری طرف انسپیکٹر جنرل جیل خانہ نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیے۔ ادھر جیل خانہ جات کے محکمے نے اپنے ہی اہلکاروں کو غفلت برتنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں