شوکت ترین نے پی ٹی آئی دورحکومت میں 20 ہزارارب روپے قرض لینے کااعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

Maryam Aourangzeb Press Conference Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اس بات کا اعتراف کرہی لیا کہ عمران خان نے چارسال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ جو قرض تاریخِ پاکستان میں لیے گئے اس مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب مزید کہا کہ اس طرح کے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان اور انکے پارٹی کے وزراء نے کرنے ہیں. انھوں نے یہ بھی کہا ہے عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر مالی معاہدہ جس میں ڈالر کو 115 سے 189 پر لے جانا تھا اس کا اعتراف بھی ابھی باقی ہے.
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی اور ملک کی معاشی طور پر تباہی سمیت خیرات، قیراط اور کرپشن کے ثمرات کا اعتراف بھی پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور عمران خان کی طرف سے بہت جلد ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں