عدالتی فیصلہ سیاسی انجینیئرنگ کا تسلسل ہے: این ڈی ایم

Mohsin Dawar Photo Twitter 640x480
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے چئیرمین محسن داوڑ: فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنما اور پاکستان قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا عدالتی فیصلہ سیاسی انجینیئرنگ کا تسلسل ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رہنما پختون تحفظ مومنٹ اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’سیاسی جماعتیں جب تک آئینی اختیارات سے تجاوز کرنے والے ججوں، جرنیلوں کا احتساب نہیں کریں گی یہ سرکس اسی طرح چلتا رہے گا اور رسوائی صرف سیاستدانوں کی ہوگی۔‘


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’آج کا عدالتی فیصلہ قانونی نہیں بلکہ جمہوریت اور پارلیمان کو عدلیہ کے ذریعہ کنٹرول کرنے کے لیے شروع کی گئی سیاسی انجینیئرنگ کا تسلسل ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں