فواد چوہدری کی جانب سے آصف علی زرداری کو چیلنج

Asif Zardari and Fawad Chouhdry Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے آصف علی زرداری کو عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نائب صدر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹر پوسٹ کے زریعے سابق صدر آصف علی زرداری کو عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے موجودہ نائب صدر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
فواد چوہدری نے اس ٹویٹ میں مزید کہا کہ ‘پیپلز پارٹی والوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا’۔
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری پیپلز پارٹی پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا’۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اسی سلسلے میں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی انتخابات کے لیے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمعی کرا دے تھے جو کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منظور کر لیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں