ملعون سلمان رُشدی سے متعلق بیان پر عمران خان کو اپنے ہی سپورٹرز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا

PTI Chairman Imran Khan Interview with Gaurdian about Maloon Salman Rushdie photo File 640x480
پی ٹی آئی چئیرمین نے گارڈین کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ غیرضروری اور بلاجواز تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: برطانیہ کے گارڈین اخبار کو ملعون سلمان رشدی سے متعلق دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ ان پر حملہ غیرضروری اور بلاجواز تھا، جس پر پی ٹی آئی سپورٹرنے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان پر شدید تنقید کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی طرف سے برطانوی اخبار گارڈین کو دے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ ملعون سلمان رُشدی پر حملہ غیرضروری اور بلاجواز تھا جس پر ان کے اپنے ہی حامیوں نے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پی ٹی آئی سپورٹروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے غلام پہلے ہیں اور آپ کے سپورٹرز بعد میں ہیں۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تمام مکتبہ فکر کے افراد کی جانب سے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ہزاروں کی تعداد میں سپورٹرز نے آکر بیانات اور ویڈیوز کے زریعے اپنے جذبات کا اظہارکیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ ہم آقا دوجہاں کے غلاف پہلے ہیں اور اس کے بعد آپ کے سپورٹرز ہیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے اس بیان سے نہ صرف پاکستانی مسلمانوں بلکہ تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی ورکروں نے سوشل میڈیا کے زریعے اپنا احتجاج رکارڈ کرادیا اور عمران خان کو یاد دلایا کہ حرمتِ رسول کے حوالے سے کسی قسم کا سودا نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کاکنوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چئیرمین نے غلط بیان دے کر پی ٹی آئی کاکنوں کو شدید مایوس کیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کاکنوں نے نئی بحث چیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جیسے ہی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف سخت بیانات سامنے آگئے تو وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے اور بعد میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں عاشق رسول ہوں، نبی سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا، سلمان رشدی غلیظ ہے، میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں