نہ ہمارا نظام انصاف اسحاق ڈار کو روک سکا اور نہ ملک کے محافظین، عمران خان

Imran Meeting with Ulema in Peshawar Photo Facebook 640x480
عمران خان پشاور میں علماء سے ملاقات کرہے ہیں۔ فوٹو: فیس بُک

پشاور: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈآر کو نہ عدالت روک سکا اور نہ ملک کے محافظین نے ان کو روکا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسحاق ڈار کی ملک آنے اور سینیٹر اور پھر وزیرخزانہ کا حلف اُٹھانے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ اسحاق ڈار کو نہ تو ہمارا نظام انصاف روک سکا اور نہ وہ لوگ جو ملک کےمحامظ بنتے ہیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین نےکہا کہ اسحاق ڈار این آر او کے تحت ڈیل کرکے واپس آئے ہیں۔ عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور یہ پارٹی اس لیے حکومت میں آئے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنے اپنے کرپشن کے مقدمات ختم کرنے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے یہ باتیں پشاور میں ایک علماء اور مشائخ کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ہماری بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارا نہ انصاف کا نظام اسحاق ڈار کو روک سکا اور نہ وہ لوگ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں، نہ ہی انھوں نے اس کا راستہ روکا۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں