عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی

Aimal Wali ANP President Photo Facebook 640x480
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان۔ فوٹو: فیس بُک

پشاور: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےضمنی انتحابات ملتوی کرنے پرعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے این پی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔
ایمل ولی خان نے کھلے الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر اس بار بھی ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ اے این پی نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزارتِ داخلہ نے 16 اکتوبر کو ہونے والی ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ خط میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے حکومت 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتحابات میں شدید مسائل کا سامنا ہوگا اس لئے اس تاریخ کو بدل کر دوسرا تاریخ دیا جائے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں