عمران خان کا مضحکہ خیز مطالبہ: شہباز شریف، رانا ثنااللہ، جنرل فیصل کے استعفوں تک احتجاج کریں

PTI Chairman in Hospital Photo File 640x480
پی ٹی آئی چئیرمین عمران نیازی اسپتال سے ویڈیو خطاب کر رہے ہیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مضحکہ خیز مطالبہ پیش کیا ہے اور پی ٹی آئی ورکرو کو شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور میجر جنرل فیصل کے استعفوں تک احتجاج جاری رکھنے کا کہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے عوام سے شرانگیز طور پر کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، اور میجر جنرل فیصل نصیر کے استعفوں تک احتجاج کریں۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان تینوں افراد کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین نے زخمی حالت میں شوکت خانم اسپتال سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ وہ ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ اسلام آباد کی کال دیں گے۔ اپنے ویڈیو خطاب میں انھوں نے پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوموٹو نوٹسز لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پرعمران خان نے پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے، اس لئے آپ اس واقع کی سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں