سعودی ولی عہد شاہ سلمان کا دورہ ملتوہ ہونا ملک کے لئے اچھا نہیں، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوہ ہونا ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے گجرات میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہئیں۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے مزید کہا حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش کرنے سے گریز کرے۔ انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایف آئی آرکے حوالے سے ہمارا مطالبہ آج بھی قائم ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا، جبکہ سعودی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ولی عہد کے نئے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد 21 نومبر کوایک محتصر دورے پر پاکستان آنا تھا، ادھردفترِ خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں