اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نیازی جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بغیر ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جیسے رہنما کو کسی کے خلاف بغیر ثبوت کے بات نہیں کرنا چائیے۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے یہ بات اپنے کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
انھوں نے عمران نیازی پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی ریاستی اداروں کے نام لینا زیادتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاکستان مسلم (ن) کے رہنما نواز شریف کی نااہلی کے کیس پر بات نہیں کر سکتا، میں جج نہیں ہوں۔
Menu