پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے کا کیس، سماعت ملتوی

PTI Imran Khan Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی معلومات چھپانے پر نااہلی کا الزام ہے جس کی سماعت آج ہوئی۔
مردان ٹائمز کو مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر اپنے مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی معلومات چھپانے کا ایک کیس چل رہا ہے جس پر عمران خان کی اہلی کی درخواست ہے اور اس کیس کی سماعت آج ہوئی۔
یاد رہے کہ اس کیس کو شروع کرنے والے ایک شہری محمد ساجد نے عدالت میں درخواست جمع کی ہے جس میں عدالت کو درخواست کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔ انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا اور ایک کی معلومات چھپائیں۔
اس سلسلے میں منگل کے روز الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن معزز عدالت کے سامنے رو برو پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔
عدالت میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔ عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے اور اسکی درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔
عدالت کی جانب سے اس کیس کی سماعت اگلے تاریخ 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں