ہم اور پرویزالٰہی نے مشترکہ طور پر گیم کیا، جس سے نقصان صرف عمران نیازی کا ہوا، عطا تارڈ

Atta Tarar PMLN Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ بات کہا ہے کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ پر ہم اور پرویزالٰہی نے گیم کھیلا ہے، جس سے نقصان صرف اور صرف عمران خان کا ہوا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے گورنر کے آرڈر کو منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا ہے۔
انھوں نے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس گیم میں ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا جبکہ نقصان صرف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو ہوا ہے۔ عطاء تارڑ نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کے دوران کہی۔
جیو نیوز کے پروگرام میں ان کے علاوہ ماہر قانون دان فیصل چوہدری، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس، بینظیر شاہ، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے بھی حصہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر قانون دان فیصل چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ہٹانے کا اطمینان بخش جواز پیش نہیں کرسکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم پرویز الٰہی کواس کے باجود اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا لیکن اس کیلئے انہیں کم از کم دس دن دینا چاہئیں۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود بینظیر شاہ نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کرنے کی کوشش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں