کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صبر کا پیمانہ لبریز، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ اسحاق ڈار سے برداشت نہیں ہوتا کہ کوئی اور وزیر بنے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں اپنے ہی ساسی جماعت کے سینئیر رکن اور موجودہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے اور پروگرام میں اسحاق ڈار کے بارے میں کہا کہ ان سے نہیں دیکھا گیا کوئی اور آدمی وزیر تھا، وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ میں ان کو ہی وزیر ہونا چاہیے تھا۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مجھے پارٹی نے ہٹایا ہے، لیکن 6 مہینوں سے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے ٹی وی پر جا کر کہا ڈالر 160 کا کردیں گے، اس کے علاوہ انھوں نے میرے خلاف اینکر سے ٹوئٹ کروائی اور پروگرام بھی کروایا‘۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوڈ کاسٹ پروگرام میں مزید کہا کہ ’اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بننے کا بہت شوق تھا، ایک طرف وہ پارٹی میں میاں صاحب کے رشتے دار بھی ہیں اوردوسری طرف وہ لندن میں ان کے ساتھ تھے۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب تولندن سے کہتے تھے میں جاؤں گا ڈالر بھی سستا کردوں گا، پٹرول سستا کر دوں، دودھ شہد کی ندیاں بھی آجائیں گی، اور اس کے بعد پارٹی نے یا میاں صاحب نے فیصلہ کیا کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹا دو اور ان کی جگہ اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنا دیا جائے مجھے۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کا غم نہیں کہ مجھے وزارت سے ہٹا دیا لیکن جس طرح سے ہٹایا وہ صحیح نہیں تھا‘۔
Menu