مستقبل میں انتحابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں، مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail
مفتاح اسماعیل فوٹو: گلف نیوز

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مستقبل میں الیکشن نہیں لڑے گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل مستقبل میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ان کے بہت سارے دوست ہیں، تاہم میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، جبکہ وزارت سے ہٹانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر بنانا وزیرِ اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔
انھوں نے یہ باتیں جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں کی ہے۔ پروگرام کے دوران سابق وزیرٰخزانہ مفتاح سماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا‘۔
موجودہ وزیرخزانہ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ "اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی، میری صلاحیت پر سوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی”۔
مفتاح اسماعیل نے جیوپاکستان کے پروگرام میں مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں، حکومت اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔
پاکستان کے موجودہ معاشی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امپورٹ کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا پڑے گا، آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تقریباً دنیا کا ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے ملک میں گورننس ٹھیک نہیں، اس لئے پہلے ہمیں ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پروگرام میں مزید کہا کہ نچلے طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی سسٹم کو نہیں بدل سکے، ہم بھی قصور وار ہیں، مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں