عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا

Shiekh Rashid Ahmad Awami Muslim League Photo File 640x480
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جو کہ کل شب گرفتار کیا گیا تھا، کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جو کہ گزشتہ شب گرفتار کئے گئے کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صرف دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف یہ مقدمہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان کے بعد درج کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں