اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ پر کہنا ہے کہ عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کومسلط کرنے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹویٹر پر ایک حالیہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ پی ڈی ایم حکومت کے11 ماہ میں روپے کی قدر 62 فیصد گرچکی ہے۔‘
قدر میں 62%سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں110روپےکی گراوٹ کی شکل میں PDMنے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیاہے۔اس سےقرضوں میں14.3کھرب کااضافہ،مہنگائی (31.5%)75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔قوم تبدیلئ حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہےجس کےذریعےسابقCOASنےمجرم قوم پر مسلط کئے pic.twitter.com/FwoFUalXEQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
اُنہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ ’روپے کی بے قدری سےقرضوں میں 14ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور آج مہنگائی 75 سال کی بلند ترین سطح پر ہے‘۔
یاد رہے کہ آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالی کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان روپے نے اپنی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھی ہے۔