لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی قائدین کے خلاف آپے سے باہر، شدید احتجاج

PTI workers and leaders fighting Photo 640x480
زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کی فرسٹریشن ان کے چہروں سے نمایاں ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: لاہور کے زمان پارک میں کئی دنوں سے موجود کارکنان نے اپنے ہی پارٹی قائدین کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق لاہور کے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی فرسٹریشن سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنے ہی پارٹی قائدین کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ایک ایک کرکے زمان پارک سے باہر جارہے ہیں۔ جب پارٹی ورکرز نے ان سے پوچھا کہ آپ کہا جارہے ہیں تو اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کا جواب تھا کہ ہم کھانا کھانے جارہے ہیں، کسی نے جواب دیا کہ ضروری کام سے باہر جارہے ہیں اور کسی نے کہا کہ ہم شادی پر جارہے ہیں۔
اس کے جواب میں خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے پارٹی کارکنان نے دلچسپ جواب دیا کہ ہم اپنے علاقوں میں جنازے چھوڑ کر آئے ہیں اور آپ لوگ شادیوں میں جارہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر بعض پی ٹی آئی کے کارکنان رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ "یہ VIPs صرف ٹکٹ لینے آتے ہیں اور ہم چار چار دن سے یہاں خُوار ہورہے ہیں۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں