اسلام آباد: سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 10، 10 سال سزا کے خلاف جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج راولپنڈی کی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 10، 10 سال سزا کے خلاف جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "سائفر کیس کی آڑ میں کسی سیاسی لیڈر کو سیاسی عمل سے خارج کرنا، قید کرنا ناقابل قبول ہے۔یہ فیئر ٹرائل نہیں تھا،اس سے پاکستان کو کوئی سیاسی استحکام نہیں ملے گا۔کیا پاکستان میں سیاسی قائدین ہی کو سزائیں ہوں گی؟
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر مزید لکھا کہ "کیا ججز جرنیل قانون و دستور سے ماوراء ہیں؟
کیا دستور کو معطل و منسوخ کرنے، مارشل لاء لگانے، عشروں تک ملک کی قسمت سے کھیلنے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے کسی سابق ڈکٹیٹر/جرنیل کو سزا ہوئی ہے؟ ”
اپنے ٹویٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا کہ "عدالت کے فیصلے کے باوجود پرویز مشروف کو سزا دور کی بات ہے انہیں جیل کی ہوا تک لگنے نہیں دی گئی اور انہیں پورے پروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک رخصت کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سایفر کیس میں سابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی 10، 10 سال قید
واضح رہے کہ آج صبح راولپنڈی میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔