منشیات کیس میں آج آریان خان کی این سی بی کے سامنے پیشی

آریان خان

ممبئی: شاخ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد رہائی پائی تھی اور آج دوبارہ این سی بی کے سامنے پیش ہوں گے.
مردان ٹائمز کو ممبئی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ منشیات کیس میں گرفتار ہوئے تھے، اور اس کے بعد اُن کو زمانت پر رہائی ملی تھی، کی آج ایک بار پھر بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے رو برو پیش ہوں گے.
واضح رہے کہ آریان خان کی پیشی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ملک میں موجود ہیں اور کسی بیرونی ملک فرار نہیں ہوئے ہے. اس سے پہلے آریان خان کی رہائی کے وقت عدالت نے یہ شرط لگائی تھی کہ آریان خان ملک میں موجود رہے گا اور اُن کو ملک میں اپنی موجودگی کا ثبوت دینا پڑے گا.
یاد رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو گووا کی طرف جانے والی ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارا تھا جو کہ ممبئی سے جارہاتھا اور اُس وقت اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود پائے گئے تھے. اس کے بعد اگلے ہی روز ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اُن کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کر لیا گا.وہ تقریباً 26 روز تک آرتھر روڈ جیل میں قید تھے اور بعد ازاں ان کو 28 اگتوبر کو ضمانت پر رہا دے دی گئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں