بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف فراڈ اور بھتہ خوری کیس میں نئے انکشافات

jacqueline fernandez

ممبئی: بھارت میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف فراڈ اور بھتہ خوری کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں.
مردان ٹائمز کو ممبئی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ، بھتہ خوری اور اس کے علاوہ کروڑوں روپوں کے فراڈ کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا ہے.
اسے حوالے سے بھارتی میڈیا نے عویٰ کیا ہے کہ ملزم سکیش چندر شیکھر جو کہ 200 کروڑ بھارتی روپوں کے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے نے سرلنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سُپر ہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے وہ 500 کروڑ وہپے کی ایک فلم بنانے کے لئے تیار تھا.
مردان ٹائمز کو ممبئی سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، جو کہ سکیش چندر سے تفتیش کررہی ہے، نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سکیش چندر جیل میں بھی جیکولین سے مستقل طور پر رابطے میں تھا اور اس نے جیکولین کو 10 کروڑ روپے کی مالیت کے تخائف بھی دئے تھے. اس کے علاوہ گرفتار ملزم سکیش چندر نے دوبارہ گرفتاری سے پہلے جیکولین کو بنگلور میں ایک حصوصی طیارے کے ذریعے بھی بلوایا تھے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اگست کے مہینے میں بھی 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی. گرفتار ملزم سکیش چندر کی طرف سے ایک اور دعویٰ بھی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ کے دوسرے اداکاراوؤں شلپا شیٹھی اور شردھا کپور کو بھی مدد اور تحائف فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں