ممبئی: غلط فلمیں بنانے کی الزام میں گزشتہ سال گرفتار ہونے والے بھارتی تجارتی فرد راج کندرا کی جانب سے کروڑو روپے کی جائیدادیں اپنی بیوی شلپاشیٹی کے نام منتقل کردی ہے.
مرعان ٹائمز کو ممبئی سے تازہ ترین خبروں کے مطابق شلپاشیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنے بیوی کے نام کروڑو روپوں کی جائیدادیں منتقل کردیں ہے. بھارت میں گزشتہ سال راج کندرا کی گرفتاری سامنے آئی تھی اور اس پر الزام تھا کہ اس نے غلط اور بیہودہ قسم کی فلمیں بنائی تھیں.
مزید تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت پر رہاکردیا گیا تھا. بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق راج کندرا نے اپنی گرفتاری کے چھ ماہ بعد اپنی بیوی شلپا شیٹھی کے نام کروڑوں کی جائیدادیں منتقل کردی ہے.
اس حوالے سے ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ راج کندرا نے اوشین ویو نامی بلڈنگ کے تہہ خانے سمیت پانچ فلیٹس اپنی بیوی شلپا شیٹھی کے نام کردی ہے اور اس وقت ان جائیدادوں کی قیمت تقریبآ 38 روپے بنتی ہے.
یاد رہے کہ شلپاشیٹھی نے اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد کافی سخت وقت گزارا ہے کیونکہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی غلط مواد بنانے کا الزام تھا. لیکن شلپاشیٹھی نے بھارتی میڈیا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے.
Menu