اینیلینا جولی یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی عوام کے ساتھ

Angelina Jolie in Lviv Ukrain
انجیلینا جولی یوکرین میں ایک اسکول کے بچوں کے ساتھ۔ فوٹو: ٹویٹر

کیف: ہالی ووڈ کی اسٹار انجیلینا جولی، جو کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں، نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرین کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ گھل مل گئی.
مردان ٹائمز کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی نے جنگ زدہ ملک یوکرین کا دورہ کیا اور وہاں پر ایک کیفے میں دیکھی گئی ہے. انھوں نےیوکرین پر روس کے جاری حملے کے درمیان مغربی یوکرین کے شہر لویف کا دورہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں فوٹیج میں ان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہاں پر ایک کیفے میں موجود ہیں. اس حوالے سے وہاں کے علاقے کے گورنر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ "جولی، جو ذاتی حیثیت میں دورہ کر رہی تھی، بے گھر یوکرینی باشندوں سے بات کرنے آئی تھی جنہوں نے شہر میں پناہ حاصل کی تھی”۔
انجیلینا جولی نے اپنے دورے کے دوران یوکرین کے کراماٹرسک ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے وہاں پر موجود ایک اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں اس نے وہاں پرموجود طلباء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں.
یاد رہے کہ انجیلنا جولی نے اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں روم کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر ویٹیکن سٹی کے قریب ایک ہسپتال کا دورہ کیا. یہ ہسپتال روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات سے فرار ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں