وجے شرم کو پاکستان سے بھی رشتے کی پیشکش

Vijay Varma Photo News 18-640x480
وجے ورما نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے بھی انکو شادی کے لئے پیشکش ہوچکی ہے۔ فوٹو: انڈیا 18

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وجے شرما نے گھریلو تشدد کا کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی والدہ ہمیشہ اس بات پر پریشان رہتی تھی کہ اس کے بعد وجے شرما کے رشتے نہیں آئیں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے کردار گھریلو تشدد کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا اور اس کے بعد ان کی اس کردار کی وجہ سے ان کی والدہ پریشان رہتی تھیں کہ اب وجے کے رشتے نہیں آئیں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر درجنوں رشتوں کی پیشکش آرہی ہیں۔ بھارتی اداکار وجے ورما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرزا پور کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے لکھنو آگئے ہیں۔
وجے ورما نے اس کے بعد انسٹاگرام پر ان کو شادی کے لئے جو پیغامات آئے تھے وہ شئیر کئے، ایک پاکستانی مداح نے ان سے کہا کہ پاکستان آجائیں اور میرے والدین سے شادی کی بات کرلیں۔ اس کے جواب میں وجے ورما نے کہا کہ میں لکھنو شیڈول مکمل ہوتے ہی آجاؤں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں