بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو زیادہ کام نہ ملنے کا شکوہ

Swara Bhaskar Indian Actress Photo File 640x480
سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت میں بالی ووڈ کی مشہور اور پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہنے کے باوجود ہوں مجھے یہاں پر زیادہ کام نہیں مل رہا۔
مردان ٹائمز کے مطابق بھارت میں بالی ووڈ کی مشہور اور معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا اور میں ایک بہت بہتر اور اہل اداکارہ ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے بالی ووڈ میں کام نہیں مل رہا۔
انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیریئر کا ریکارڈ بہت بہتر ہے، میں نے 6 سے 7 بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور اسکے علاوہ کئی ویب سیریز بھی کی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ مجھے میرے کام پر کوئی بہت برا ردعمل بھی نہیں ملا۔ انھوں نے انٹرویو کے دوران شکوہ کیا کہ حالانکہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے تھی کہ اس بارے میں مجھے یہ محسوس ہو کہ مجھے بالی ووڈ میں کام نہیں مل رہا لیکن دوسری جانب دیکھے تو حقیقت یہی ہے کہ مجھے زیادہ کام نہیں مل رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں