مہوش حیات کی باڈی گارڈز رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

Mehwish Hayat Pakistani Star Photo Instagram 640x480
Mehwish Hayat Pakistani Star Photo Instagram

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے اس وقت افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے پرائیویٹ کمپنی کے باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ مہوش حیات کی باڈی گارڈز رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ہے، اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق مشہور اداکارہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اوراپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اس حوالے سے مزید کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نقل وحرکت سمیت دیگر سرگرمیاں بھی کافی حد تک محدود کر دی ہیں۔ ان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اب مہوش حیات پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے رکھے گئے گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے چند دن قبل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پراداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ ’سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اُٹھایا ہو گا‘۔
اسکے علاوہ مشہور اداکارہ مہوش حیات نے 31 دسمبر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ اسنٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس پر بعض صارفین نے ان کے لباس پرشدید تنقید کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں