ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ٹھاکر ہوگا

Pakistan_vs_India_640x480

دُبئی: ٹی 20 ورلڈکپ کے مقابلوں کے دوران آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے.
مردان ٹائمز کو دُبئی سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج 2 سال بعد آمنے سامنے ہوگی. اس سے پہلے دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 2019 کے ورلڈکپ میں ہوا تھا.
یاد رہے کہ اس سے پہلے جب 2019 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مانچسٹر، انگلینڈ میں مد مقابل آئی تھیں تو اس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے روہت شرما 140 کی اننکز کھیلی تھی. اور یہ میچ بھارتی ٹیم نے 89 رنز کی برتری سے جیتا تھا. آئی سی سی کی جانب سے منعقد کردہ مقابلوں کے علاوہ بھارت پاکستان سے سیاسی وجوہات کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیلتا.
واضح رہے کہ پاکستان نے ابھی تک ورلڈکپ مقابلوں میں کوئی میچ نہیں جیتاہے خواں وہ 50 اوورز کے مقابلے ہو یا ٹی 20 ورلڈکپ کے مقابلے ہو. اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کے ٹیموں کے درمیان ٹی 20 کے پانچ مقابلے ہوئے ہیں اور پانچوں مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں