پاکستان سنوکر کے عالمی چیمپئین بن گئے،

دوحا: پاکستان کے احسن رضا نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کے حریف عامر سوکوش کو شکست سے دوچار کرکے عالمی چیمپئن بن گئے.
مردان ٹائمز کے مطابق دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رضا نے ایرانی حریف عامر سوکوش کو شکست دے کر فائنل جیت لیا. پاکستان کے احسن رضا نے ایرانی حریف سوکوش کو آخری فریم میں شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کردیا.
مزید تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دس فریمز تک مقابلہ 5، 5 سے برابر رہا، تاہم احسن رضا نے پانچ کے مقابلے میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کرلی. اس مقابلے کے دوران پاکستانی کھلاڑی احسن رضا نے 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے. واضح رہے کہ احسن رضا دنیا کے کم عمر تین کیوسٹ ہے جس پر وہ نہایت خوش ہے.
یاد رہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں سیمی فائنل میں احسن رضا نے پاکستان کے ہی دفاعی چیمپئن آصف ٹوبہ کو ہرا کر اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں