جونیئر لیگ بے کار کی مشق ہے، عاقب جاوید

Aqib Javed, Former Fast Bwlder of Pakistan
عاقب جاوید، سابق فاسٹ باولر۔ فوٹو: فیس بک

لاہور: سابق پیسر اور قومی ٹیم کے فاسٹ باولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جونیئر لیگ بے کی مشق ہے، جبکہ رمیز راجہ کو حکومت کے ساتھ چلے جانا چاہئے تھا.
مردان ٹائمز کے مطابق سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جونئیر لیگ صرف اور صرف بے کار کی مشق ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے. انھوں نے کہا ہم تو آسٹریلیا کی طرز کی نظام لانے کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمین ان کی طور طریقے بھی اپنانے چاہئیں.
انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر چھ ٹیمیں بنانے سے کوئی آسٹریلیا جیسا نہیں بنتا، کینگروز کی سب سے اعلیٰ چیز جونئیر سطح پر 2 روزہ کرکٹ ہے. انھوں نے مزید کہا کہ جونیئر لیگ کی کوئی منطق نہیں، اس کی جگہ اچھا یہ ہے کہ ویمنز لیگ کو عملی جامہ پہنائیں۔
چئیرمیں پی سی بی کے بارے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو اخلاقیات کا تقاضا یہی تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہی رمیز راجہ کو بھی چلے جانا چاہیے تھا. انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اب تک کیوں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور کیوں نہیں گئے.
انھوں موجودہ پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کے بارے میں بات کرنے ہوئے کہ رمیز راجہ سابقہ حکومت کے نمائندے تھے، اور ہر وقت پی ٹی ائی حکومت کی تریفیں اور حمایت میں بات کرتے تھے، اس لئے جب پی ٹی آئی کی حکومت گئی تو ان کے رکنے کا بھی کوئی جواز نظر نہیں آرہا ہے۔
انھوں نے رمیز راجہ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے نہ کسی کو نکالا، نہ ہی سابقہ مینجمنٹ کی کسی پالیسی کو چھیڑا، بڑی بڑی تنخواہوں والے لوگ بورڈ میں بیٹھے ہیں اور کام کچھ نہیں کرتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں