لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف کی حسِ مزاح کمال تھی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے اسد رؤف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد رؤف ناصرف اچھے امپائر تھے بلکہ ان کی حسِ مزاح بھی بہت اچھی تھی۔
پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میری تمام ہمدردیاں اسد رؤف کی خاندان کے ساتھ ہیں۔ سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف کے خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔
یاد رہے کہ سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ اس سے پہلے انھوں نے لاہور میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا، جس کی وجہ ان کی خراب معاشی حالت تھی۔
Menu