قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں جاری مقابلوں کے دوران آج ایک اور میچ جو کہ کروشیا اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا، بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج قطر کے البیت اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 2018 کی فائنلسٹ کروشیا اور شمال مغربی افریقی ملک مراکش کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں مجموعی طور پر دفاعی حکمت عملی دیکھنے میں آئی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک دوسرے کے گول پر حملوں کی تعداد بھی کم رہی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں بھی پہلے ہاف کی طرح دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر گول داغنے میں ناکام رہیں اور اسکور 0-0 رہا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈنمارک اور تیونس، میکسیکو اور پولینڈ کے میچز بھی بغیر کسی گول کے ڈرا ہوچکے ہیں۔
اسکے علاوہ ویلز اور امریکہ کا میچ بھی بغیر کسی نتیجے پرختم ہوا تاہم دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف ایک، ایک گول بنایا تھا۔
Menu