اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے.
مردان ٹائمز کے خبروں کے مطابق پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایک باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے. اس نوٹیفیکیشن کے مطابق پریونشن آف ایلکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی رو سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پورے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور اس کی ویب سائٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے.
نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایپ پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی پائی گئی ہے. اور پی ٹی اے نے اس ایپ تک رسائی کو ان نامناسب مواد کی روک تھام میں ناکامی پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے.
یہ بات واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی ملک کے مختلف عدالتوں کی جانب سے اس ایپ پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے.
Menu