فیس بک بندش سے مارک زکربرگ کو 6 گھنٹوں میں 7 ارب ڈالر کا نقصان

Facebook-CEO-Mark-Zuckerberg_640x480

نیویارک: گزشتہ دن فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس بند ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے.
مردان ٹائمز کو عالمی خبررساں ادارے سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق میڈیا کی مشہور کمپنی نے کہا ہے کہ گزشتہ دن 6 گھنٹوں کی سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں تکنیکی خرابی پیش آئی تھی جس کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس بند ہوگئیں تھیں. بندش کی وجہ سے فیس بک کے بانی کے اسٹاک ایکسچینج پر حصص 4.9 فیصد گرگئے اور اسی وجہ سے کمپنی کو 7 ارب ڈالی کا بڑانقصان اُٹھاناپڑا.
واضح رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو جو نقصان اُٹھانا پڑا اس کی بڑی وجہ فیس بک کی بندش کی وجہ سے فیس بک سے جڑے دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس تک رسائی کرنا بھی شامل ہے.
فیس بک میں تکنیکی خرابی جیسے ہی درست ہوگئی اور سروس بحال ہوگئی تو اس کی حصص 0.5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی.
یہ خبر بھی پڑھیں:
یاد رہے کہ فیس بک کی اس طرح کی سروس کی معطلی اپنی نوعیت کی سب سے طویل بندش ہے. دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے اس طویل بندش کے لئے کنفیگریشن کو مورودالزام ٹھہرایا ہے. فیس بک کنفیگریشن میں غلطی پیدا ہوئی اور پھراسی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہوئی. اور اسی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین ان سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے استعمال سے محروم ہوگئے.
فیس بک انتظامیہ نے اس بات کو بھی واضح نہیں کیا کی آیا یہ کنفیگریشن پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کا حصہ تھی یا کسی کی جانب سے کی گئی تھی.
فیس بک کی بندش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر اُس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر نے ایک ٹویٹ کی جس میں اُس نے بتایا کہ فیس بک سروس کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، اور ہم پر انحصار کرنے والے تمام چھوٹے بڑے کاروبار، خاندان اور دیگر منسلک افراد سے بہت معذرت خواہ ہوں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں