اسلام آباد: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں چار روپے کا بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں چار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح امریکی ڈالر گزشتہ روز 295 روپے کی سطح سے کم ہو کر 291 روپے کی سطح پر آگیا۔
مزید خبروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سفارتی تعلقات کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے، سعودی عرب
ماہرین کے مابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں مستحکم ہے۔ اس سلسلے میں ملکی کرنسی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ہونے والی کمی کی خبروں نے اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قیمت کو سہارا دیا اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔