ریاض: سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق ریاض میں حالیہ مالیاتی کانفرنس کے دوران سعودی وزیرخارجہ سے ایران میں سرمایہ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ر وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے کو مستحکم کرنا ہے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے قابل ہو اور خوشحال ہو۔ انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور آنے والے سیکڑوں سالوں تک پڑوسی رہے گا۔
Menu