انڈیا میں ماڈل کی غلط بال کاٹنے پر بیوٹی سیلون کو 2 کروڑ روپے جرمانہ

Wrong hair cutting in beauty saloon

نئی دہلی: انڈیا کی صارف عدالت نے ماڈل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سیلون کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا.
انڈیا میں ایک کنزیومر عدالت جو کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے نے ایک بیوٹی سیلون کو حکم نامہ جارکردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلون نے ایک ماڈل کے بال غلط طریقے سے کاٹے ہے جس پر 2 کروڑ انڈین روپے جرمانہ ادا کرے.
صارف عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ متاثرہ ماڈل کے بال اس سے پہلے کافی لمبے تھے جس کی بناء پر انھیں بالوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں میں نوکریاں مل جایا کرتی تھیں.
عدالت نے مزید بتایا کہ سیلون نے متاثرہ ماڈل کی کہنے کے برعکس اُن کے لمبے لمبے بال کاٹ دیے. جس کی وجہ سے اُنھیں کافی نقصان اُٹھان پڑا. عدالتی فیصلے میں مزید قرار دیا ہے کہ متاثرہ عورت کے لمبے بال کاٹ دینے سے وہ بالوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے جزوقتی ملازمتوں سے محروم ہوگئی ہے. جبکہ دوسری طرف اُن کا طرززندگی بھی بالکل بدل کر رکھ دیا گیا ہے. اس عمل کی وجہ سے متاثرہ ماڈل کی بھارت میں ٹاپ ماڈل بننے کے خواب بھی چکناچور کر دیے گئے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم ہیروئن سمگلرو میں شامل
صارف عدالت نے متاثرہ خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ غلط بال کاٹنےکی وجہ سے وہ شدید قسم کی ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار ہوچکی ہے اور شدید قسم کے صدمے سے گزر رہی ہے. اس دوران متاثرہ ماڈل اپنی نوکری پر توجہ نہ دے سکی اور اپنی ملازمت سے ہی ہاتھ دہ بیٹھی. اس لئے عدالت بیوٹی سیلون کو حکم دیتی ہے کہ بطور جرمانہ 2 کروڑ بھارتی روپے متاثرہ ماڈل کو ادا کیا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں