فیس بک پر منفی کمینٹس کیوں کی، امریکی شہری کا درجنوں خواتین پر کروڑو ڈالر جرمانہ کیس داخل

Facebook Comments on post Photo File
فیس بک پر منفی کمینٹس کی وجہ سے امریکی شہری نے خواتین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ فوٹو: فائل

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک امریکی شہری نے پوسٹ شئیر کیا تھا جس پر 27 خواتین نے منفی کمنٹس کئے جس کے خلاف امریکی شہری عدالت پہنچ گیا اور ان خواتین کے خلاف 7 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق ایک امریکی شہری نے امریکی خواتین کے خلاف ایک انوکھا مقدمہ دائر کیا ہے جس کی نوعیت کچھ اس طرح ہے کہ اس نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک گروپ میں اس کے بارے میں منفی کمنٹس پوسٹ کئے تھے جس کے خلاف امریکی شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا ہے اور ان 27 خواتین کے خلاف ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔

امریکی شہری کا کہنا ہے کہ اس کے پوسٹ پر ان خواتین نے اپنے کمنٹس میں اسے نامناسب انداز میں بہت قریب آنے والا اور اچانک تعلق توڑنے والا قرار دیا۔

مزید معلومات کے مطابق 32 سالہ نیکو ڈی امبروسیوجو کہ امریکی شہری ہے نے دعویٰ کیا کہ متعدد خواتین نے اسکی شہرت کو داغدار بنانے کے لیے فیس بک گروپ پر اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے منفی ریمارکس دیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوات: پشتو زبان سے نابلد یوکرینی خاتون اور پٹھان چچا کے درمیان دلچسپ مکالمہ

یہ بات یاد رکھے کہ فیس بک کے اس گروپ کا اب پورے امریکہ میں شاخیں پائی جاتی ہے لیکن اس کا آغاز نیویارک سے ہوا۔ اسی طرح اس امریکی شخص نے جو کہ شکاگو سے تعلق رکھتے ہیں نے اس معاملے میں درجنوں خواتین نے توہین آمیز کمنٹس کیے اور ان پر مختلف الزامات عائد کیے۔

خواتین کی جانب سے امریکی شہری پر الزامات عائد کرنے کے بعد نیکو ڈی امبروسیو نے ان خواتین، فیس بک کے اس گروپ کے ماڈریٹر اور پیرنٹ کمپنی کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں