ملاکنڈ: پاکستان کے سیاحتی مرکز سوات میں ایک انگریز یوکرینی خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان چچا کےدرمیان ایک دلچسپ مکالمہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انگریز خاتون نے پھل کی قیمتوں کے بارے میں پوچھا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سوات میں سیاحت کے لئے آئی ایک انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان چچا کے درمیان دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دیکھتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے اور سیاحت کے لئے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادے لوح چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے اس کی وزن کے بارے میں پٹھان چچا سے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب میں بٹھان چچا کہتا ہے کہ یہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتارہے ہیں۔
اس کے بعد پٹھان چچا پھراس یوکرینی خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اوروہ خاتون کو سمجاتا ہے اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔
"On the way to #Swat I saw the sign “Land of Peaches 🍑”. I didn’t expect that 7 kg would be Rs 500, while in #Islamabad 1 Kg is Rs 500". – Iryna (A Ukrainian Citizen)#OurBeautifulPakistan ❤️ 🌳 🇵🇰 pic.twitter.com/J7Jhoa3wbJ
— Islamabadies (@Islamabadies) July 2, 2023
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں جبکہ دوسری جانب یوکرینی خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔