اسلام آباد: رواں مالی سال کے اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جوکہ ملک کی معاشی حالت کے خراب ہونے کی اہم وجہ ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے اکتوبر کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ سال اکتوبر میں تقریبآ پچیس کروڑ ڈالر تھی۔
اسی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 52 فیصد کمی ریکارد کی گئی ہے، جو کہ تقریباً 35 کروڑ ڈالر رہی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر ہوا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 73 کروڑ ڈالر تھا۔
Menu