اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو آج شام 3:30 بجے پرسپردحاک کردیا گیا.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کی مطابق پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو آج شام فیصل مسجد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد حاک کیا گیا. جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئےتھے.
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی جسد حاکی کی تدفین سے پہلے اُن کو گارڈ آف آنرز پیش کیاگیا، جس میں پولیس اور مسلح دستوں نے سلامی پیش کی. آپ کی خواہش تھی کی آپ کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی جائے جو کہ پوری کی گئی. آپ کی نمازجنازہ پروفیسرڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے
نماز جنازہ کے دوران خوب بارش برستی رہی، جبکہ بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے آپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی. نمازجنازہ کے موقع پر قائم مقام صدر سینیٹرصادق سنجرانی کے علاوہ وفاقی وزراء سمیت سیاسی اور عسکری قیادت نے بھی شرکت کی.
آپ کافی دنوں سے بیمارتھے. آج اتوار کی صبح اُن کو پھیپھڑوں میں تکلف کی وجہ سے اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے آپ جاںبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے
Menu