صوبہ پنجاب کے صادق آباد میں فائرنگ کے واقے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

رحیم یارخان: ضلع رحیم یارخان کے تحصیل صادق آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد زندگی سے ہاتھ دوبیٹھے.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں فائرنگ کا ایل المناک واقع پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نو افراد ہلاک ہوگئے.
فائرنگ کا یہ المناک واقعہ صادق آباد کے علاقے ماہ چوک میں پیش آیا ہے اور یہ علاقہ کوٹ سبزل تھانے کے حدود میں آتاہے. مزید تفصیلات کے مطابق یہ علاقہ پنجاب اور سندھ کا سرحدی علاقہ ہے جہاں پر دونوں ضلعوں کی سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہے.
مردان ٹایمز کو رحیم یارخان سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہے اس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک پیٹرول پمپ پر اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے جب اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی. اس کے بعد مخالف افراد کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
اب تک اس کاروائی میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی. جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقع میں جو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ان کا تعلق اندھڑ برادری سے ہے جبکہ حملہ آوروں کا تعلق بھی اندھڑ گینگ سے ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت اور ٹیکس ریٹ بڑھانے کا مطالبہ
دوسری جانب ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ اس واقع میں نو لوگوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں تھیں. جبکہ فائرنگ کے اس واقع میں ایک شحص زحمی بھی ہوگیا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے. ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ زحمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے.
اُدھر ہمسایوں کا کہنا ہے کہ ان افراد سے ڈاکوؤں نے بتہ وصول کرنے کے لئے بار بار رابطہ کیا تھا اور بتہ نہ دینے پر ان لوگوں کو قتل کردیا گیا. جبکہ دوسرے جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کے درمیان 1998 سے ہی قتل کے ایک واقعے پر دشمنی چل رہی تھی اور حالیہ واقع بھی اسی تنازع کا نتیجہ ہے.
فائرنگ کے اس المناک واقع کی خبر ملتے ہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ریٹائرڈ ظفراقبال اعوان نے مقامی ڈی ایس پی اور تھانہ کے ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ چوکی انچارج کو بھی معطل کردیا ہے. ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے احکامات جاری کئے ہیں کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں