پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر10 روپے 49 پیسے کا زبردست اضافہ

Petrol filling_640x480
ایک شخص گاڑی میں پیٹرول ڈال رہا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 12 روپے اور44 پیسے تک کا اضافہ.
پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرادیا گیا جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی. تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پاکستان میں انے والے پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اور 44 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے. نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے 31 اکتوبر تک برقرار رہے گا.
وزرات خزانہ کی نوٹیفیکشن کے مطابق آج 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور 49 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے. قیمتوں میں اضافے سے عوام کو پیٹرول آج سے 137 روپے اور 79 پیسے میں ملے گا. اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت مٰن 12 روپے اور 44 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اور 84 پیسے کا زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے. اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے. جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110 روپے اور 26 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اور 25 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان.
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی. اس کے علاوہ یہ بات بھی ذہین نشین ہونی چاہئے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے. اس منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے اور 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں