حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے جھٹکے جاری، بجلی 2 روپے 52 پیسے مہنگی کردی گئی

Electricity Polls-640x480
بجلی کے پول۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے جھٹکے جاری ہیں، اور بجلی 2.52 روپے مہنگی کردی گئی.
مردان ٹائمز کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کے زوردار جھٹکے جاری ہیں. اور اس سلسلے میں حکومت نے عوام پر بجلی مزید 2.52 روپے مہنگی کردی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سی سی آے کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی. اور اسی درخواست پر عمل کرتے ہوئے بجلی مزید دو روپے اور باون پیسے مہنگی کردی گئی. نیپرا کی جانب سے جو نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے اس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے اور 52 پیسے کا اضافہ کردیاگیاہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر8.3 روپے کا اضافہ
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے یہ نومبر کے بلوں میں عوام سے وصول کیاجائے گا. نیپرا کی نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوگے اور ان صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں