نئی دہلی: بھارت کو سمارتی محاز پر ایک بار پھر ہزیمت کاسامنا، بھارت کی جانب سے افغانستان کے مسئلے پر اجلاس میں پاکستان کے بعد چین نے بھی شرکت سے انکار کردیا.
مردان ٹائمز کو نئی دہلی سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق چین بھی بھارت کی جانب سے افغان مسئلے پر بُلائے جانے والے اجلاس میں شرکت سے انکاری ہوگیا ہے. بھارت کی حکومت نے افغان مسئلے پر بُلائے جانے والے اجلاس ‘دہلی ریجنل سیکورٹی ڈائیلاگ’ میں عین موقع پر شرکت سے انکاری ہوگیا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی مزبانی اور سربراہی میں خطے کے مختلف ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں اور دیگر سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریز کے سطح پر ایک اجلاس کل آج 10 نومبر کو منعقد ہورہاہے. بھارتی حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی سربراہی بھارتی قومی مشیر اجیت ڈوول کررہے ہیں.
کہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں زہریلی شراب پینے نے تباہی مچادی، 21 افراد ہلاک
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی حکومت کی جانبس ے پاکستان کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن پاکستان نے پہلے ہی بھارتی حکومت کی دعوت ٹھکرا دی تھی اور موقت اختیار کیا تھا کہ بھارت خود ہی خطے میں حالات کو خراب کرنے میںپیش پیش پے، تو وہ کیسے کوئی امن اجلاس کر سکتا ہے. لیکن ابھی ابھی مردان ٹیمز کو اطلاع موصول ہوگئی ہے کہ چین بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کررہا.
پاکستان اور چین کی جانب سے شرکت سے انکار کے بعد اس اجلاس میں اب محض 7 ملکوں کے نمائیندے شرکت کریں گے جس میں روس، ایران، قازکستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر شامل ہوں گے.
مردان ٹائمز کو نئی دہلی سے جو تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق چین نے اس اجلاس کے شروع ہونے سے صرف ایک دن پہلے شرکت سے معذرت کرلی ہے اور یہ بہانہ پیش کیا ہے کہ بعض مصروفیات کی وجہ سے اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے. تاہم افغانستان کے مسئلے پر بات چیت جاری رہے گی.
Menu