موجودہ حکومت کی طرف سے پاکستان کے قرضوں کی بوجھ میں مزید 16 ہزار ارب کا اضافہ

Pakistan Loan

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ایک اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال کے دوران پاکستان کے قرضوں کی بوجھ میں‌16 ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا گیا، جبکہ حکومت نے سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار ارب روپے بھی ادا کرچکی ہے.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران پی تی آئی حکومت کی گزشتہ تین سالوں کے دوران سود کی مد میں‌جو ادائیگیاں ہوئی ہے اس کی تفصیلات پیش کی گئیں.
اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ موجودہ حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460 ارب روپے بھی ادا کرچکی ہے. جبکہ دوسری جانب موجودہ حکومت کی جانب سے سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوگیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ، 176 کی سطح بھی عبور کرلی
اجلاس میں وزارت خزانہ نے اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری قرضوں حجم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور سال 2020 – 2021 میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. اسی طرح رواں سال میں اس کی شرح میں 2 – 3 فیصد کی کمی کا امکان موجود ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں