پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے، حکومت کا اعتراف

Inflation in Pakistan

اسلام آباد: پاکستانی وزارت حزانہ کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اس وقت پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے.
مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان میں اس سال یعنی 2021 کے پہلے 10 مہینوں میں بھارت کے مقابلے میں مہنگائی زیادہ رہی. جبکہ دوسری طرف پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں جنوری تا ستمبر ہر مہینے میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم رہی ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7، بھارت میں 4.1 جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی. اسی طرح اس سے اگلے مہنے فروری میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد بڑھی، بھارت میں یہ شرح 5 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی. اس سے اگلے ماں یعنی مارچ 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد تک بڑھ گئی تھی.
کہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی قرضوں کا حجم 40 ہزار 279 ارب روپے سے زائد
پاکستان میں اس سے اگلے مہنے یعنی اپریل میں یہ شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی. مئی کے مہینے میں 10.9 فیصد جبکہ اسی مہینے میں مہنگائی کی شرح بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی.
جون کے مہنے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 فیصد تک پہنچ گئی. جولائی اور اگست کے اگلے دو مہینوں میں یہ شرح 8.1 فیصد رہی. تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں تھوڑی کمی دیکھنے میں‌آئی جو کہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی. دوسری طرف ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں یہ شرح 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش مین 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی.
پاکستان میں اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تک بڑھی اور بھارت میں یہ شرح 4.4 فیصد تک برقرار رہی. تاہم ایران ، ترکی اور کرگیزستان میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں