وفاقی قرضوں کا حجم 40 ہزار 279 ارب روپے سے زائد

dollars-499481_640

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے گزشتہ 38 مہینوں میں مُلکی قرضوں کی حجم میں 15 ہزار 547 ارب روپے کا اضافہ کیا.
مردان ٹائمز کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پی ٹی آئی کی گُزشتہ 38 ماہ کی حکومت کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 40 ہزار 279 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. اسی طرح صرف پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ان قرضوں کی حجم میں گزشتہ 38 مہینوں کے دوران 15 ہزار 547 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں منی بجٹ تیار، سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لیا جائے گا. چیئرمین ایف بی آر
پاکستان کی اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک دستاویز جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت کے مُلکی قرضوں کا حجم 26 ہزار 467 ارب اور 70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے. اسی طرح اسٹیٹ بینک کی اس دستاویز کے مطابق موجودہ دور میں اندرونی قرضوں کا حجم 9 ہزار 677 ارب اور غیر ملکی قرضوں کا حجم 13 ہزار 811 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے.
پی ٹی آئی کی موجودہ دور میں بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار 869 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے. پاکستان کی اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے جس میں اندرونی قرضوں کا حجم 16 ہزار 790 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 7 ہزار 942 ارب روپے تھے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں