پاکستان میں منی بجٹ تیار، سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لیا جائے گا. چیئرمین ایف بی آر

Mini Budget in Pakistan

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئر مین نے کہا ہے ہم نے مِنی بجٹ تیار کیا ہے، حکومت کے کہنے پر پیش کیاجائے گا.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئر مین ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم نے مِنی بجٹ تیار کیا ہے اور حکومت جب بھی کہے گی، تو اسے پیش کیا جائے گا. اُنھوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی.
میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ اس مِنی بجٹ میں سیلز ٹیکس کو واپس لیا جارہا ہے، تاہم کھانے پینے اور ادویات کے اشیاء پر یہ ٹیکس برقرار رہے گی.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئر مین ڈاکٹر اشفاق احمد نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں لگژری اشیاء کی درآمد پر ٹیکس لگائے گے.
یہ خبر بھی پڑھیں: صوبہ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے زخائردریافت کرلئے گئے
انھوں نے کہا کہ اس بجٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کی جائے. انھوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری کے اسٹیج پر لاگو کیا جائے گا. کھانے پینے اور ادویات سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں