ڈالر کی اُونچی پرواز تم نہ سکی، اوپن مارکیٹ ریٹ 181 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

Pakistan Loan

کراچی: پاکستان اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو کوئی وقعت نہیں دی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ریٹ 181.20 روپے کی حد بھی عبور کر لی.
مردان ٹائمز کو کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سٹے بازوں نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو ہوا میں اُرا دیا ہے. حکومت اور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے زرمبادلہ کی خرید و فروخت کے لئے نئے اقدامات کئے گئے تھے لیکن سٹہ بازوں نے "گرے مارکیٹ” کا رخ کرلیا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق سٹے بازوں کو اوپن مارکیٹ میں سٹے بازوں کو ایک ڈالر کے عوض 4 تا 5 روپے زائد ملتے ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد کافی متاثر ہوگئی ہے. اس کے نتیجے میں پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز نہایت ہی تیز رہی اور اس کی قدر میں 181 روپے کی نئی ریکارڈ سطح سے بھی تجاوز کرگئی.
یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی قرضوں کا حجم 40 ہزار 279 ارب روپے سے زائد
کراچی مارکیٹ سے ملنے والی خبروں کے مطابق پیر کے دن اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.30 روپے کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈالر کی ریٹ 181.20 روپے کی سطح پر بند ہوئی. جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 4 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں‌آیا اور اس کی وجہ سے ڈالر کی ریٹ 178.16 روپے پر بند ہوئی.
واضح رہے کہ زرمبادکہ کی خرید وفروخت سے متعلق سخت حکومتی اقدامات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت کے لئے آمد رک گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی اُونچی اڑان جاری ہے. دوسری طرف ڈالر سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ اس کی قدر میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ممکن ہے جس کہ وجہ سے سٹے بازوں نے گرے مارکیٹ کا رخ کرلیا ہے.
ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت اور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں جس کہ وجہ سے ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیاں ایکسچینج کمپنیوں میں فروخت کے لئے آنے کی بجائے گرے مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں