ملکی سیکورٹی آئی ایم ایف کے شرائط ماننے سے متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم

PM_Imran_Khan_Speech_640x480

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط ماننے سے ملکی سیکورٹی متاثر ہوتی ہے.
مردان ٹائمز کو اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط ماننے سے ملکی سیکورٹی متاثر ہوتی ہے.
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات قومی سلامتی پالیسی کے عوامی حصے کے اجرا کی تقریب میںدستخط کے موقع پر کی ہے. انھوں نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل اور محنت سے نیشنل سیکورٹی پالیسی کو ترتیب دے دیا گیا ہے. انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں.
اس موقع پر وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ایک ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہ ہو تو وہ خود کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رکھ سکتا. اگر ایک ملک کی حالت ایسی ہو کہ توڑے توڑے وقفے کے بعد آئی ایم ایف کے باس جانا پڑتا ہو تو اور ان ہی کے شرائط پر ان کے سامنے جھکنا پڑتا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکیستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے زیر اثر ہے، حکومت کا اعتراف
وزیر اعظم عمران خان نے کہا اگر کوئی بھی ملک آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو اس ملک کی سیکورٹی ضرور متاثر ہوگی. اور اسے کے بدلے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے. اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جب تک سب ترقی نہیں کریں گے وہ قوم ہمیشہ غیرمحفوظ رہے گی. انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لئے سب کو ترقی کرنا پڑے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں