اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان قرض لیتا رہے گا، ہماری خارجہ پالسی آزاد نہیں ہوگی.
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے زیر اثر رہی ہے. انھوں نے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو.
اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اخراجات پورے کرنے کے لئے بیرونی دنیا سے قرضے لینے پڑتے ہیں. اور یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں معاشی خودمختاری پر سمجوتہ کرنا پڑتا ہے.
Menu